ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث انٹرنیشنل گروپ کا اہم کارندہ گرفتار

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث انٹرنیشنل گروپ کا اہم کارندہ گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم جمیل خان نے مختلف غیر اخلاقی فیس بک پیجز بنائے ہوئے تھے، جنھیں وہ آپریٹ کرتا تھا۔ ملزم انٹرنیشنل پورنوگرافرز کے واٹس ایپ گروپس میں بھی متحرک تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے بچوں کی متعدد غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں۔ ملزم ایشین اور غیر ملکی بچوں کو ٹارگٹ کرنے میں ملوث تھا۔

ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ملزم بچوں کی غیر اخلاقی تصاویر فروخت کرتا تھا۔ ملزم سے دیسی بوائے نامی گروپ سے تصاویر پھیلانے کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کورونا وائرس کی نئی قسم بھارت پہنچ گئی، 6 مریض اسپیشل کمروں میں علیحدہ علیحدہ قرنطینہ

Tue Dec 29 , 2020
کورونا وائرس کی نئی قسم بھارت پہنچ گئی، 6 مریضوں کو اسپیشل کمروں میں الگ الگ رکھ دیا۔ نئی قسم کے کورونا کے تین مریض بنگلور، دو حیدرآباد اور ایک پونہ میں سامنے آئے، یہ افراد حال ہی میں برطانیہ سے لوٹے تھے۔ ہر مریض کو الگ الگ کمروں میں […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930