رانا شفیق ۔ سٹی کرائم رپورٹر
صوبائی وزیر اوقاف پیر سعید الحسن شاہ نے آج سہولت بازاروں نارووال کے دورہ کے دوران خریداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا.
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق صوبائی وزیر اوقاف نے سہولت بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں سمیت چینی اور آٹا کی دستیابی کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ سہولت بازار میں صارفین کو اشیاء خوردو نوش عام مارکیٹ سے سستے داموں فروخت کی جا رہی ہیں اور عوام حکومت پنجاب کی طرف سے دیئے جانے والے ریلیف سے بھرپور استفادہ حاصل کررھے ہیں۔
صوبائی وزیر اوقاف پنجاب نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کیے جانے والےانتظامات کو سراہا اور اس پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا

رپورٹ ۔ رانا شفیق سٹی کرائم رپورٹر ای این این نیوز ظفروال