مسلم لیگ ن کے عادل شاہ مئیر اسلام آباد منتخب، تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عادل شاہ نے اہم معرکے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے میئر اسلام آباد کا الیکشن جیت لیا ہے۔ عادل شاہ نے 43 ووٹ حاصؒ کئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار ملک ساجد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پولنگ کا عمل صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا۔ میئر اسلام آباد کے انتخاب میں الیکشن کمیشن کے افسر نعیم احمد نے ریٹرنگ افسر کے فرائض سرانجام دیئے۔

میئر کے انتخاب کیلئے مجموعی طور پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔ ن لیگ کے پیر عادل شاہ اور پی ٹی آئی کے ملک ساجد محمود مدمقابل آئے جبکہ اظہر محمود نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا۔ مئیر اسلام آباد کے لیے کل 73 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کورونا کی طرح دوسری وبائی امراض کے لئے بھی تیار رہنا چاہیے: ڈبلیو ایچ او

Tue Dec 29 , 2020
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا وائرس کی طرح دوسری وبائی امراض کے لئے بھی تیار رہنا چاہیے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈنوم گیبریس نے بتایا ہے کہ مستقبل میں مزید وبائی امراض دستک دے […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930