محمد طیب سلطانی – نمائندہ
آزادکشمیر نکیال سے گورنمنٹ مسجد حکومتی توجہ کا منتظر
نکیال قمروٹی کے مقام پر گورنمنٹ مسجد پرائمری سکول ڈہڈی قمروٹی حکومتی توجہ کا منتظر
سکول میں فرنیچر کا فقدان ننھے طالب علم فرش پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور
تفصیلات کیمطابق
گورنمنٹ پرائمری سکول ڈہڈی قمروٹی کی خستہ حالی فرنیچر کا فقدان ننھے بچے فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پے مجبور
کرونا لاک ڈاون میں جہاں ادارے بند ہیں
اساتذاہ اکرام سکول کی خستہ حالی کی داستان مخیر حضرات کو سناتے پھرتے نظر آتے ہیں ۔ حکومتی بے حسی کا عالم کسی دورحکومت میں بھی اس سکول کے لیے کوئی فرنیچر نہیں دیا گیا۔
پانچ پرائمری اداروں کا سنٹر جس کے دفتر میں اساتذہ تک کے بیٹھنے کی کرسیاں نہیں, سوشل میڈیا پے عوام علاقہ کا شدید الفاظ میں عوامی نمائندوں کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے
اکثریتی عوام امیدواروں سے بھی نالاں نظر آ رہی ہے جو باہر صدقے خیرات سے بڑے بڑے پلوں کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور اپنے گھر کے قریب مسجد پرائمری سکول نظر نہیں آ رہا۔
یقینا تعیلمی اداروں کے ترقیاتی کام حکومت وقت کا کام ہے ۔ لیکن قمروٹی میں تمام کام اپنی مددآپ ہی ہو رہے ہیں جو حکومتی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عوام علاقہ کی ایجوکیشن آفیسر کوٹلی اور سیکرٹری تعلیم کو نوٹس لینے کی اپیل
https://youtu.be/iw3AOADn-0g
خصوصی رپورٹ ! ( محمد طیب سلطانی ) سلُون نکیال آزادکشمیر