برطانیہ کے مزید 34 ہزار 700 شہری کورونا کا شکار، نیا وائرس کینیڈا اور جاپان پہنچ بھی گیا

برطانیہ میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی نہ آسکی، گذشتہ روز چونتیس ہزار سات سو افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، 210 لوگ دم توڑ گئے۔ کورونا وائرس کی نئی قسم یورپی ممالک کے علاوہ کینیڈا اور جاپان پہنچ گئی۔

برطانیہ میں سامنے والا نیا وائرس مہلک ثابت ہو رہا ہے جس کی موجودگی کی تصدیق مختلف یورپی ممالک کے علاوہ جاپان اور کینیڈا میں بھی ہوئی ہے۔ برطانیہ سے اسپین، سوئٹزر لینڈ، سویڈن اور فرانس آنے والے افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کینیڈا میں بھی چند افراد وائرس کی اس نئی قسم میں مبتلا پائے گئے، ادھر جاپان نے ایک ماہ کے لیے ایسےغیر ملکیوں کی ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے جو جاپان کے رہائشی نہیں ہیں۔

نیویارک میں حکام نے غیر ملکی مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط رکھ دی ہے۔ وائرس کی نئی قسم سے جاپان میں دو، اسپین میں چار، سوئٹزرلینڈ میں تین اور کینیڈا میں دو افراد متاثر ہوئے۔برطانیہ میں مزید چونتیس ہزار سات سو افراد وائرس کی تصدیق ہوئی دو سو دس لوگ دم توڑ گئے، اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ستر ہزار چار سو سے تجاوز کر چکی ہے۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 64 ہزار 563 سے تجاوز کر چکی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

علی بابا کے مالک جیک ما اور چین کی حکمران جماعت ایک دوسرے کے آمنے سامنے

Mon Dec 28 , 2020
آن لائن شاپنگ کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک علی بابا کے ارب پتی بانی جیک ما اور چینی حکمران کمیونسٹ پارٹی ایک دوسرے کے خلاف کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق علی بابا کے بانی جیک ما کو خدشہ ہے کہ کمیونسٹ […]

You May Like

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031