عرفان اللہ یوسفزائی کی نیوز رپورٹ

عرفان اللہ یوسفزائی

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ھیں کہ چار خوبیاں انسان کو باکمال بنا دیتی ھیں ۔ ٹھنڈا دماغ ۔میٹھی زبان ۔ نرم دل ۔ اور مسکراتا چہرہ ۔ لوگ کہتے ھیں کہ انجنیئر زبیرخان میں یہ چاروں خوبیاں موجود ھیں ۔

انجام کی فکر کیئے بغیر ٹھیکداروں کے خلاف محاز کھولنا انہیں راۓ راست پر لانے کے لیۓ خود جاکر کام کی کوالٹی دیکھنا ناقص کام کومنسوخ کرنا عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ھے

ھزارہ کی تاریخ کا یہ پہلا mpa ھے جس نے اپنی ADP کا ٹینڈر ھوتے وقت میڈیا کو بلایا اورمیڈیا کے سامنے سختی سے ٹھیکداروں کو معیاری کام کرنے کی ھدایت کی لیکن ٹیھکدار مافیاء اور محکمے کے کچھ لوگوں نے زبیر خان کی ھدایات کو ھوا میں اڑانے کی کوشش کی

کیونکہ انکا خیال تھا کہ وہ پہلے کی طرح لے دے کرکے اپنا کام چلا لینگے لیکن صد آفرین زبیرخان کی ھمت اور نیک نیتی پر کہ انہوں نے خود جاکر کام کے معیار کو چیک کیا ۔

اس سے پہلے ھم نے کسی نمائیندے کو اسطرح کرتے نہیں دیکھا اس سے ایک بات واضح ھو جاتی ھے کہ زبیرخان اپنے حلقے کے عوام کے مفادات پرکسی سے کسی قسم کا سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں انجنیئر زبیرخان نے لوگوں سے کہا ھے کہ اپنے علاقے گاؤں محلے میں کام خود دیکھیں اور معیاری کام لیں ۔ اگر کہیں پر بھی کام کا معیاراچھا نہ ھو تو کام بند کردیں

غیرمعیاری کام بند کرنا مقامی لوگوں کا حق ھے ۔ الائی کے اکثر لوگوں کو پتہ بھی نہیں تھا کہ بلو ریٹ کیا ھوتا ھے pc1 اورBOQ کیا چیز ھوتی ھے آج الحمد لا ا للہ انجنیئر زبیرخان نے سب کچھ قوم کے سامنے واضح کردیا کہ اس سے پہلے ٹھیکداری نظام میں کس طرح لوگوں کو چونا لگایا گیا ۔ TMAکسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ھڈی کی حثیت رکھتاھے جب TMAفعال ھو تو چھوٹے اور مقامی مسائل بڑی آسانی سے حل کر دیۓ جاتے ھیں انجنیئر زبیر خان نے TMA الائی کو فعال بنا کر بہت بڑاکارنامہ سرنجام دے دیا ھے

چند روز پہلے رات دس بجے بنہ جانے کا اتفاق ھو ا وھاں ایک ٹریکٹر ٹرالی دیکھی جو کچرے سے بھری تھی اور TMA کے ملازمین سڑک سے جھاڑو کے زریعے کچراجمع کرکے ٹرالی میں بھر رھےتھے اور سڑک بلکل صاف شفاف نظر آرھی تھی تھوڑی دیر کے لیۓ ھمیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرھا تھا کہ کہاں الائی کہاں ایسے کام . کیونکہ اس سے پہلے TMA کو ھم نے کبھی بھی اسطرح دل لگی سے کام کرتے نہیں دیکھا تھا انجنیئر زبیرخان نے TMA الائی کے پہلے انچارج کا تبادلہ کرواکر ایک ایسے شخص کو TMAالائی کے لیۓ منتخب کیا جس کی ایمانداری اور شہرت پورے kpمیں مشھور تھی زبیرخان خود ان سے ملے اور انہیں کہا کہ اگر آپ الائی میں ڈلیور کرسکتے ھیں تو ھماری دلی خواھش ھے کہ ھم آپکا تقرر الائی کروا دیں موجودہ Tma انچارچ جناب عابد حسین صاحب کی یقین دیہانی پر انہیں الائی لایا گیا

اور نتیجہ سب کے سامنے ھے اقوام الائی کی یہ بڑی خوش قسمتی ھے کہ انکا صوبائی نمائیندہ وزراہ کے بعد ان پانچ ممبران اسمبلی میں شامل ھیں جنہوں نے اپنے حلقے کے لیئے دوسو کروڑ سے زیادہ کی رقم منظور کروائی یہ تو دو ڈھائی سال کی کار کردگی ھے ابھی انکے دو ڈھائی سال باقی ھیں اگر زبیرخان کی کار کردگی کا تسلسل برقرار رھا تو انشاء اللہ الائی کے مسائل کافی حد تک کم ھو جائینگے الائی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے کم عرصے میں زیادہ فنڈ لانے کا یہ منفرد ریکارڈ ھے انجنیئر زبیرخان کی حالیہ ADP جس میں ھر یونین کونسل کو حصہ دیا گیا ھے زبیرخان کی اجتماعی قومی خدمت کرنے کی واضح دلیل ھے ھمیں امید ھے کہ انجنیئر زبیر خان کی بلاتفریق اور ولولہ انگیز قیادت اقوام الائی کے مسائل کو کافی حد تک کم کرنے میں کامیاب ھو جائینگے 6جنوری کو تھاکوٹ تاالائی براستہ کنئی بتکول روڑ کا ٹینڈر ھوگا اور کنڈ تا بنہ روڑ کی پختگی کے بارے میں بھی اس روٹ پر رھنے والے لوگوں کوانشاء اللہ جلد خوشخبری دینگے ۔ انجنیئر زبیرخان کئی موقعوں پر باربار کھ چکے ھیں کہ الائی کے لوگوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ھے انشاء اللہ میں اس پر پوراپورا اترنے کی کوشش کرونگا کیونکہ مجھے بہرحال عوام کی عدالت میں پیش ھونا ھوگا اور میں چاھتا ھوں کہ عوام کے سامنے میرا سر شرمندگی سے جھکا رھنے کی بجاۓ فخر سے انچا ھو اورباقی قوموں کے مقابلے میں میری قوم کا سر بھی فخر سے بلند ھو آمین G KK

Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کرسمس پر بہترین سکیورٹی انتظامات، عثمان بزدار کی پولیس، انتظامیہ کو شاباش

Sat Dec 26 , 2020
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات کے موقع پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن سے متعلقہ تمام ادارے بہترین کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان […]

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930