مانسہرہ : ( نعمان اعوان – کرائم رپورٹر )
کچھ عرصہ پہلے جیل روڈ کا کام شروع ہوا تو ہم نے کہا چلو کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے
مگر اسکی تعمیر سہولیات کے بجائے اذیت بن چکی ہے اہل علاقہ کے لئے۔
1000 میٹر کے نالے پر 4 مہینے سے 2 مزدوروں اور ایک مستری نے ناجانے ایسے کون سے تجربات کرنے تھے کہ پریشانیوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
نالوں سے نکلنے والا سارا کچرا روڈ پر پھینک دیا گیا ہے جو نا صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ہے
بلکہ راہگیروں کے لئے بھی اذیت بن چکا ہے، پاک نمازی کپڑے یہاں سے گزرنے کے بعد پاک نہیں رہتے۔
اسکے علاوہ گلیوں وغیرہ کی چھوٹی پلیاں جو شاور سے توڑی گئی تھیں 3 ہفتے ہونے والے ہیں وہ تعمیر نہیں کیں
(انتظامیہ اور منتخب نمائندے)
ہم چاہتے ہیں کہ ہم جیتے جی اس روڈ کہ تعمیر دیکھ لیں اس لئے فوری اس پر نوٹس لے کر ٹھیکیدار بدلیں یا پھر اسکو کام میں تیزی لانے کی تلقین کریں اور جیسے اثرورسوخ والے بندوں کے گھروں کے سامنے فوراً سے پہلے پلیاں وغیرہ بنی ہیں کچرا اٹھایا گیا ہے ویسے ہی باقی عام غریب لوگوں کی دکانوں اور گلیوں کے سامنے بھی پلیاں وغیرہ بنا دیں۔ نوازش ہو گی
