بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا مقامی گراؤنڈ میں فٹ بال میچ کے دوران ہوا جس سے قریبی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ذرائع نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان گزشتہ کچھ عرصے سے بدامنی کا شکار ہے، جس کے پیچھے بیرون دشمنوں کا ہاتھ ہونے کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 14 اکتوبر کو کوئٹہ کے اسمنگلی روڈ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم شرپسندوں نے علاقے میں کام کرنے والے مزدوروں پر دستی بم پھیکا، جس کے پھٹنے سے 7 شہری زخمی ہوئے جن میں 2 بچے بھی شامل تھے۔

اگست کے مہینے میں صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن کے مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس افسر نے بتایا تھا کہ نامعلوم شرپسندوں نے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بینظیر کی 13ویں برسی آج، بلاول،مریم سمیت دیگر اہم قائدین خطاب کرینگے

Sun Dec 27 , 2020
سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی اتوار کو منائی جائیگی، گڑھی خدابخش میں تقریب کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے، جلسہ گاہ میں کارکنوں کی بڑی تعدادپہنچ گئی، بلاول بھٹو،مریم نواز سمیت دیگر اہم قائدین خطاب کریں گے۔ طبعیت ناساز ہونے پر سابق صدر آصف علی زرداری کی عدم […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930