پاکستان کا وہ علاقہ جہاں درجہ حرارت منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا

صوبہ بلوچستان کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔بلوچستان کے علاقے چمن میں شدید سرد ہواوں سے معمولاتِ زندگی مفلوج ہوگئی ہے

جبکہ وادی زیارت میں سال کا سرد ترین دن رہا اور درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم سردو خشک ہے تاہم بارش کا امکان ہے۔

وادی کوئٹہ کے علاوہ چمن، زیارت، ہرنائی، کان مہترزئی، مسلم باغ، مستونگ، قلات اور دیگر اضلاع میں بھی بارش اور بعض علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش اور برف باری کا امکان ہے جبکہ پیر سے کراچی میں سردی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شیرگڑھ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ میچز بڑی دھوم دھام سے جاری

Mon Dec 28 , 2020
شیر گڑھ ( عبداللہ پریس رپورٹر ای این این نیوز مردان) شیرگڑھ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ میچز بڑی دھوم دھام سے جاری ہے ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ اے بی ڈی سٹار شیر گڑھ اور فقیرآباد الیون شیر گڑھ کے مابین گزشتہ روز کرکٹ میچ کھیلا گیا اے بی […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930