ملک کے بڑی خبر، پاکستان پوسٹ کی عالمی رینکنگ میں 27 درجے ترقی

پاکستان کے لیے بڑی خبر آئی ہے۔ پاکستان پوسٹ کی عالمی رینکنگ میں 27 درجے ترقی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پوسٹل سروس کے عالمی ادارے یونیورسل پوسٹل یونین نے 170 ممالک کی 2020 کی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستان پوسٹ 2016 میں 29 پوائنٹس کے ساتھ 94 نمبر پر تھا۔ 2020 کی رپورٹ کے مطابق 27 درجے ترقی کے ساتھ 94 سے 67 نمبر پر آگیا۔

دنیا میں وہ ممالک ٹاپ پر ہیں جو صنعتی شعبے میں عالمی رینکنگ میں بھی ٹاپ پر ہیں۔ یہ رینکنگ پوسٹ کے اوپر اعتماد، انکے پہنچ، محنت اور لگن کے ساتھ بہترین سروس کے حوالے سے بھی ہے۔ پاکستان پوسٹ میں حالیہ جاری ڈیجیٹائزیشن کے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کہیں درجے مزید اوپر آجائے گا۔

پاکستان پوسٹ کے نئے شروع کردہ منصوبے اور پرانے نظام کو جدت دینے کے منصوبے سے پاکستان پوسٹ عالمی سطح پر پاکستان کا فخر بنے گا۔ اس رپورٹ میں کورونا کیوجہ سے پوسٹل سیکٹر کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

عالمی وبا میں پاکستان پوسٹ کا گھر گھر پینشن پہنچانے کو بھی اقوام متحدہ کے پوسٹل ادارے یونیورسل پوسٹل یونین نے سراہا تھا۔ پاکستان پوسٹ 2023 تک ٹاپ 20 میں شامل ہونے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان پوسٹ جاری ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو پورا کر کے ای کامرس میں بھی داخل ہونے جا رہا ہے۔ رینکنگ کی بہتری سے پاکستان پوسٹ کے بزنس میں مزید اضافہ اور لوگوں کا اعتماد حاصل ہوگا۔ پاکستان پوسٹ ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو مکمل کر کے پوری دنیا میں پاکستان کے پروڈکٹس کو فروغ بھی دے گا

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی، اسٹیل ٹاؤن اوربلدیہ میں فائرنگ کے واقعات میں باڑے کا مالک جاں بحق ،نوجوان زخمی

Sat Dec 26 , 2020
کراچی، اسٹیل ٹاؤن اوربلدیہ میں فائرنگ کے واقعات میں باڑے کا مالک جاں بحق ،نوجوان زخمی.. کراچی، اسٹیل ٹاؤن اوربلدیہ میں فائرنگ کے واقعات میں باڑے کا مالک جاں بحق ،نوجوان زخمی کراچی(کاشف علی ڈپٹی بیرو چیف ای. این.این نیوز ۔ 25 دسمبر2020ء) اسٹیل ٹاؤن اوربلدیہ میں فائرنگ کے واقعات […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930