کرسمس پر بہترین سکیورٹی انتظامات، عثمان بزدار کی پولیس، انتظامیہ کو شاباش

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات کے موقع پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن سے متعلقہ تمام ادارے بہترین کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متعلقہ اداروں اور حکام نے بہترین طریقے سے فرائض سرانجام دیئے، پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کے باعث صوبے بھر میں یوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات پرامن ماحول میں منعقد ہوئیں، نئے پاکستان میں مسیحی برادری نے محفوظ اور بہترین ماحول میں کرسمس کی تقریبات منائیں، یوم قائدؒ کی تقریبات کیلئے بھی شاندار انتظامات کئے گئے، جس پر میں متعلقہ اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تقریبات کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنے پر مسیحی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کابینہ کمیٹی کے تمام اراکین نے دن رات محنت کر کے امن و عامہ کے قیام کا قومی فریضہ بطریق احسن سرانجام دیا، صوبائی اداروں اور محکموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن بہترین رہی، متعلقہ محکموں اور اداروں نے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متعلقہ اداروں اور حکام نے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیئے، اسی جذبے، محنت اور عزم کے ساتھ آئندہ بھی قیام امن کیلئے کام کرنا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملک کے بڑی خبر، پاکستان پوسٹ کی عالمی رینکنگ میں 27 درجے ترقی

Sat Dec 26 , 2020
پاکستان کے لیے بڑی خبر آئی ہے۔ پاکستان پوسٹ کی عالمی رینکنگ میں 27 درجے ترقی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوسٹل سروس کے عالمی ادارے یونیورسل پوسٹل یونین نے 170 ممالک کی 2020 کی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستان پوسٹ 2016 میں 29 پوائنٹس کے ساتھ 94 نمبر پر […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930