وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےکہاہے کہ وزیراعظم عمران خان ضلع چکوال کےلیے(آج)ہفتہ کویونیورسٹی آف چکوال، 500 بیڈز کے نئے ہسپتال، نادرن بائی پاس اور سینٹر آف ایکسلینس سمیت 15 ارب کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
تفصیلات کےمطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان ہفتہ کو یونیورسٹی آف چکوال،500 بیڈزکےنئے ہسپتال،نادرن بائی پاس اور سینٹرآف ایکسلینس سمیت15ارب کےمنصوبوں کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوں نےکہاکہ اپنے وعدے اور منشور کے مطابق ہم پنجاب کے تمام اضلاع کی ترقی کے لیے تاریخی ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں۔