وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے یومِ قائد اور کرسمس پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
وزیراعلی عثمان بزدار نےصوبہ بھرمیں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے یوم قائد اور کرسمس تقریبات کی بہترین سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں،یوم قائد اور کرسمس کی تقریبات کے حوالے سے وضع کردہ سیکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایاجائے،عوام کےجان و مال کےتحفظ سےبڑھکرکوئی اورترجیح نہیں ہو سکتی۔ انہوں نےکہاکہ چرچوں،مارکیٹوں،بازاروں اورعوامی مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے،متعلقہ افسران اورعملہ امن و امان قائم رکھنے کے لئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دیں اور پولیس افسران خودفیلڈمیں موجود رہیں،تقریبات میں کوروناایس او پیز کاخیال رکھاجائے،یوم قائداورکرسمس کےحوالےسےوضع کردہ سیکیورٹی پلان کی موثر مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے ،پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے ادارےد شمن کے مذموم عزائم ناکام بنانےکیلئے ہمہ وقت چوکس رہیں،عوام کےتعاون سےدشمن کےمذموم عزائم کوپہلےبھی ناکام بنایاہے اور آئندہ بھی ناکام بنائیں گے۔