پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کا مذہبی تہوار کرسمس آج بروز جمعہ روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بھی مسیحی برادری مبارکباد دی اورکہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے ۔
سرکاری اور نجی سطح پر کرسمس کا تہوار منانے کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس حوالے سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔تمام کاروباری ادارے مراکز اور بازار بند رہے گے جبکہ سرکاری دفاتر میں بھی عام تعطیل ہوگی۔ تعطیل کے باعث وفاقی حکومت کے ملازمین 3 اور پنجاب حکومت کے ملازمین 2 چھٹیاں کریں گے۔کرسمس کے موقع پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں دوعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ جن میں ملک کی سلامتی استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
دوسری طرف لاہور پولیس نے کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامیہ کرلئے ہیں۔ اس حوالے سے ریلوے پولیس نے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے ریلوے سٹیشنوں پر پولیس اہلکار یونیفارم اور بغیر یونیفارم کے تعینات کر دئیے ہیں۔اسی طرح شہر بھر کے گرجا گھروں کے باہر واک تھرو گیٹ بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔ کرسمس کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔عبادت گاہوں میں آنے والے مسیحیوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔ پولیس کی طرف سے مسیحی عبادتگاہوں کی طرف آنے والے راستوں کی ناکہ بندی کی جائے گی جبکہ عبادت گاہوں کے اندر اور چھتوں پر بھی سکیورٹی تعینات ہو گی۔