کراچی:قائداعظم ڈے پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،2 دہشتگرد گرفتار

کراچی میں قائداعظم ڈے کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ بھارتی فنڈنگ سے چلنے والی تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق دہشتگردوں سے کلاشنکوف، 6 کلو بارودی مواد اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو بھارتی خفیہ ایجنسی ‘’را’’ چلا رہی ہے۔

کراچی پولیس افسر نے بتایا کہ ایک قوم پرست جماعت کی آڑ میں نیٹ ورک چلایا جا رہا ہے جس کا سرغنہ اصغر شاہ نامی دہشتگرد ہے۔ مطلوبہ دہشتگرد افغانستان میں روپوش اور ‘’را’’ سے رابطوں میں بھی ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد محمد بچل نے 19 جون کو گھوٹکی میں قانون نافذ کرنے والوں پر دستی بم پھینکا۔ اس دستی بم حملے میں 2 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوئے تھے۔ دوسرے دہشتگرد سہیل احمد نے 19 جون ہی کو لاڑکانہ میں ہسکول پر دستی بم حملہ کیا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مسلم لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی کا استعفی

Thu Dec 24 , 2020
مسلم لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی کا استعفی رپورٹ چنیوٹ ملک غلام مرتضٰے ای این این نیوز چنیوٹ ڈسٹرکٹ نیوز مسلم لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی نے استعفی پارٹی قیادت کے پاس جمع کرا دیا اسمبلی اجلاس کے بعد پارٹی اجلاس تھا پارٹی قیادت کے حکم پر استعفی […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930