راحیل عزیز قریشی . پریس رپورٹر
گلشن اقبال یو حناآباد – کراچی
کرسمس کی تیاریاں عروج پر
۲۵ دسمبر ھیپی کرسمس ڈے کی تیاریاں عروج پر تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے یوحناآباد13/G میں واقع سینٹ جون چرچ اور اطراف کی گلیوں ۔ محلہ اور درختوں کو کرسمس کے موقع پر خوبصورت رنگ برنگی لائیٹوں سے سجایا گیا ۔
چرچ میں عبادات کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار معاملے سے نمٹنے کے لیئے پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کی گئ ھے۔
عبادات کا سلسلہ کل رات ۱۰ بجے سے شروع ھوکر رات گئے تک جاری رھیگا ۔
کرسمس کا تہوار منانے کے لیۓ بچوں اور خواتین میں بہت جوش و خروش پایا گیا۔