پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان

منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں شدید سرد رہا۔

تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان کے علاقے استور میں 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ مالم جبہ، دروش 03، میر کھانی 02 اور کالام میں 01، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران استور 03 انچ اور مالم جبہ میں 01 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق گوپس منفی 11، استور، لہہ منفی 10، سکردو منفی 06، پارا چنار، بگروٹ منفی 05، گلگت، دیر، ہنزہ منفی 04 اور کالام میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آج سال کی سب سے طویل رات ہوگی

Tue Dec 22 , 2020
عبدلحلیم ۔ نمائندہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سال کی سب سے طویل رات ہوگی اور سال کا سب سے چھوٹا دن ہے آج رات سال کی سب سے طویل رات ہوگی محکمہ موسمیات کے مطابق 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب سال کی طویل ترین رات […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930