ضلع چکوال سے انٹرنی نیوز رپوٹر ایم حشمت خان
وعدوں سے تکمیل تک کا سفر
ممبر نیشنل اسمبلی سردار ذوالفقار علیخان دلہہ نے اپنے ایک اور وعدے کی تکمیل کر دی۔۔نیلہ ، دلہہ مین گیس لاین پر کام شروع کر دیا گیا
ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علیخان دلہہ نے نیلہ دلہہ مین گیس لاین کے معائنہ کے موقع پر کیا کہا کہ نیلہ دلہہ گیس سکیم پر کام مقرہ مدت میں مکمل کیا جاے موجودہ عوامی حکومت کو عوامی مفادات عزیز ہیں، ترقی اورخوشحالی کے جاری سفر کے ساتھ ساتھ لوگوں کی خدمت کا سلسلہ بھی جاری رہیگا۔ ہم حاکم نہیں، خادم بن کر لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں عوامی اعتماد ہی ہمارے لئے باعث اطمینان ہے اور انشاء اللہ عوامی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے موجودہ حکومت عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کر رہی ہے اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے
اس موقع پر اہلیان ِنیلہ ، دلہہ کے لوگوں نے ممبر نیشنل اسمبلی سردار ذوالفقار علیخان دلہہ ، انچارج MNA سکرٹریٹ چکوال سردار عامر عباس ، فخرے نیلہ چوہدری مقصود نیلہ ، چوہدری منیر , سردار اعظم خان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ کیا کہ انھوں نے نیلہ ، دلہہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا