ڈی پی او مانسہرہ کی تھانہ شنکیاری میں عمائدین علاقہ سے گفتگو

نیوز رپورٹر نذیر احمد ساغر

 

عوام کے تعاون کے بغیر پولیس جرائم پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔عوام نے جرائم کے سدباب کے لئیے ہمیشہ پل کا کردار ادا کیا ہے۔

 

 

(ڈی پی او مانسہرہ کی تھانہ شنکیاری میں عمائدین علاقہ سے گفتگو)

 

ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ نے تھانہ شنکیاری میں عمائدین علاقہ ، علماء کرام ، تاجر برادری ،میڈیا نمائندگان اور سابق بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اور میٹنگ کی۔

 

اپنی گفتگو کے دوران ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کا کہنا تھا کہ جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ کورونا وباء کا دوسرا اور خطرناک وار جاری ہے۔جس طرح آپ تمام احباب نے پہلے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیا اور باقی اہلیان علاقہ کو بھی اسکے بارے میں تلقین کرتے رہے۔ہمیں امید ہے کہ اسی طرح اس بار بھی آپ احباب اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

 

کمسن ڈرائیورز کے حوالے سے بات کرتے ہوۓ انکا کہنا تھا کمسن بچوں کو ڈرائیونگ سے باز رکھنے کےلئیے پولیس سے زیادہ کردار والدین کا ہوتاہے ۔والدین کو چائیے کہ جب تک انکے بچے 18 سال کی عمر کو نہ پہنچ جائیں اور انکاڈرائیونگ لائسنس نہ بن جاۓ تب تک وہ اپنے کمسن بچوں کو گاڑی یا موٹرسائیکل ہرگز مت دیں۔

 

 

 

 

 

یہ نیو‍‍‍‍ز ( نیوز رپورٹر – نذیر احمد ساغر) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خانپور مھر : اے ایس پی گھوٹکی کی طرف سے تھانہ خانپور مھر میں کھلی کچہری منعقد

Mon Dec 21 , 2020
خانپورمهر : (رپورٹر ایاز احمد شر 2125 ای این این نیوز) خانپور مھر میں اے ایس پی گھوٹکی کی طرف سے تھانہ خانپور مھر میں کھلی کچہری منعقد کی گئی عوام کی شکایتیں سنیں گئی اور ان کو فوری طور پہ حل کرنے کی ھدایت دی گئی خبرموجب خانپور مھر […]

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930