رانا محمد شفیق ۔ ennسٹی کرائم رپورٹر
ظفروال درمان روڈ کی ناقص تعمیر کے حوالے سے ایک پوسٹ کی تھی
جس کا تمام احباب نے خیر مقدم کیا
اور تعاون کا یقین دلایا لیکن کچھ دوستوں نے پوسٹ پر اعتراضات بھی کیے۔
یہ پوسٹ ان اعتراضات کا جواب دینے کیلئے کی گئی ہے۔
ظفروال سے لیکر مراڑہ تک جب روڈ بن رہا تھا تو ہم نے دیکھا تھا کہ پہلے والی سڑک اکھاڑ کر اس کا ملبہ ہٹایا گیا اور پھر پتھر ڈال کر ہموار کرنے کے بعد اس پر کارپٹنگ کی گئی
ماشاءاللہ بہت اچھی سڑک تیار ہوئی جس پر سے ہم سب گذرتے ہیں، ابھی تک سڑک بہترین حالت میں ہے۔
لیکن مراڑہ سے آگے درمان تک جو سڑک بن رہی ہے وہ صرف اور صرف پیسے چھاپنے کا طریقہ ہے
جہاں جہاں سے سڑک زیادہ ٹوٹ ہوئی ہے وہاں پر پتھر ڈالے جا رہے ہیں اور جہاں سڑک بالکل ٹھیک حالت میں ہے وہاں سڑک کو توڑے بغیر صرف ایک ڈیڑھ انچ پتھر ڈال کر ہموار کیا جا رہا ہے
اب اگر نیچے سے ہموار سڑک کے اوپر ایک ڈیڑھ انچ پتھروں پر کارپٹنگ کر دی جائے گی تو سڑک انتہائی غیر معیاری ہو گی اور بہت جلد ٹوٹ جائے گی
ٹھیکیدار نئی سڑک کے پیسے لیکر دبئی سیریں کرتے پھریں گے اور ہم اگلے بیس سال تک اسی سڑک پر سفر کرنے پر مجبور ہوں گے۔
میری گزارش صرف اتنی ہے غیر معیاری کام کرنے سے روکا جائے اور زمہ داران کو بے نقاب کیا جائے۔

رپورٹ رانا محمد شفیق ennسٹی کرائم رپورٹر ظفروال