سی ڈی اے نے وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ کے نقشے کو منظور کر لیا

سی ڈی اے نے وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ کے نقشے کو منظور کر لیا۔ عمران خان نے 12 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی ادا کیا۔

سی ڈی اے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے بنی گالہ کے گھر کا نقشہ ترمیم شدہ بلڈنگ ریگولیشن 2020ء کے تحت منظور کیا گیا۔ نقشہ منظور کروانے کے لیے عمران خان نے 12 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کیا۔

منظور شدہ نقشے میں وزیراعظم کے گھر میں 6 بیڈ روم، ڈرائنگ روم، ڈائنگ ہال، پلے روم، دفتر اور ریسیپشن بھی شامل ہے۔ نقشہ سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے منظور کیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ردعمل میں کہا ہے کہ غریب کے گھر گراتے جاؤ، ‘’سلیکٹڈ’’ کا ریگولرائز کراتے جاؤ۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان مسلم لیگ ن نصیر آباد ڈویژن کے صدر میاں محمد حسین کی PDM کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Mon Dec 21 , 2020
کوئٹہ : نمائندہ خصوصی ۔ احد حسین ای این این پاکستان مسلم لیگ ن نصیر آباد ڈویژن کے صدر میاں محمد حسین گولہ صاحب 7 نیوز اور جی این این کو موجودہ حکومت کی مہنگائی کے خلاف اور PDM کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس میں شامل ضلعی […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930