بلوچستان: آواران میں فورسز کی دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ، پاک فوج کا جوان شہید

بلوچستان کے علاقے آواران میں دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں پاک فوج کا جوان لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا۔ فورسز نے جٹ بازار میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اقبال شدید زخمی ہوئے۔

لانس نائیک اقبال کو فوری طبی امداد کے کراچی منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے سے وہ شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے جٹ بازار کے علاقے کو کلیئر کر دیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خبردار! کورونا وائرس کی نئی قسم منظر عام پر آ گئی، برطانیہ پہلا شکار

Mon Dec 21 , 2020
برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم منظر عام پر آنے سے یورپ سمیت پوری دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نئی وائرس کا سنتے ہی بیلجیئم اور نیدرلینڈز نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ برطانوی وزیر صحت […]

You May Like

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031