بہاولپور : ( چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ – ڈسٹرکٹ رپورٹر )
احمد پور شرقیہ سیکٹر کمانڈر رحیم یار خان ایس ایس پی میاں افنان امین کی خصوصی ہدایت پر ہائی وے پر عوام کو روڈ سیفٹی اشیاء کم قیمت پر مہیا کی جا رہی ہیں
جن میں سیفٹی ہیلمٹ ,سیفٹی کونز ,فرسٹ ایڈ باکس ,اینٹی ڈوزنگ ڈیوائس ,آگ بجھانے والا آلہ , سائیڈ ویو شیشے ریفلٹکنگ /چمکدار سٹیکرز اور ماسک ,گلوز اور سینیٹائزر شامل ہیں اس کے علاوہ چنی گوٹھ تا موسی والہ تک ہائی وے پر نا جاٸز طور پر لوگوں نے جو تھڑے , دکانیں, ریڑھیاں لگاٸی ہوٸی ہیں ان کو ہٹایا جا رہا ہے سڑک کے اطراف تجاوزات سے حادثات رونما ہوتے ہیں
دوبارہ ایسا کرنے پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی فوگ کی صورت میں بالکل سفر نہ کریں گنے کی ٹریکٹر ٹرالیاں پیچھے لاٸٹس لازمی لگواٸیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی موٹروے احمد پور شرقیہ ایوب خان لودھی نے آپریشن آفیسر میاں ممتاز احمد اور ایڈمن آفیسر محمد ارشد جٹ کے ہمراہ ٹال پلازہ پر روڈ سیفٹی سٹال پر صحافیوں سے کیا اس موقع پر موٹروے پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے
