( ملک آصف . بیورو چیف )
ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین کی قیادت میں ایس ایچ او سٹی رئیس علی اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے پیشہ وارنہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے دس اضلاع کی پولیس کو مطلوب اعظم عرف اجو گینگ کے دو اراکین کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے مختلف وارداتوں میں چھینے گئے
ساڑھے گیارہ لاکھ روپے برآمد کئے ان وارداتوں میں غلہ منڈی لودھراں کے آڑھتی سے کی گئ مسلح واردات بھی شامل ہے ۔ایس ایچ او سٹی محمد رئیس کا کہنا تھا
کہ شہر میں یکے بعد دیگرے موٹر سائیکل چوری کی نو وارداتیں کرنے والے اشفاق عرف شاقہ گینگ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے شہر سے چرائے گئے 9 موٹر سائیکل برآمد کرلئے ہیں ۔ملزمان میں ایک موٹر سائیکل مکینک بھی شامل ہے جو مسروقہ موٹر سائیکلوں کے انجن اور چیسز نمبر ٹیمپرڈ کرتا تھا ۔ڈی پی او سید کرار حسین نے ایس ایچ او سٹی محمد رئیس علی اور ان کی ٹیم کیلئے انعامات کا اعلان کیا ہے
