محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز ہلکی دھوپ چمکنے کی خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز بھی ہلکی دھوپ چمکنے کی خوشخبری سنا دی ہے، آج رات کے وقت دھند کی شدت گزشتہ روز کی نسبت کم ہوگی۔

آج دن کو چمکنے والی ہلکی دھوپ کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بڑھ گیا، دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔

تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔اس دوران خطۂ پو ٹھوہار سمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں شدید سرد رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کالام منفی 12، استور، لہہ منفی 10، قلات منفی 09، سکردو منفی 08، گوپس، مالم جبہ، کوئٹہ، بگروٹ، زیارت منفی 07، گلگت، دیر، پارا چنار منفی 06، ژوب منفی 05، کاکول اور مری میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وفد نے منیبہ شاہد کو ضلعی جنرل سکیرٹری وومن ونگ بننے پر پھولوں کا گلدستہ اور مبارک باد پیش

Fri Dec 18 , 2020
رپورٹ (انتظار اکرم واھگہ) ای این این نیوز خانپور میڈیا کلب ججہ عباسیاں کے وفد کا صدر میڈیا کلب جام رضوان رسول کی قیادت میں پی ٹی آئی کی منیبہ شاہد سے راجہ بازار میں ان کے آفس میں ملاقات وفد نے منیبہ شاہد کو ضلعی جنرل سکیرٹری وومن ونگ […]

You May Like

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031