گلفام خان ۔ بیوروچیف ENN
وہاڑی تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول میں بطور کنسٹیبل/لیڈی کنسٹینل جبکہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بطورسکیورٹی کنسٹیبل کی خالی آسامیوں پردرخواستیں مطلوب ہیں
جن کے فارم پنجاب پولیس کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر پولیس لائنز وہاڑی میں مکمل شدہ فائلوں کے جمع کرنے کا سلسلہ 17دسمبر2020ء سے 03جنوری 2021ء تک جاری رہے گا.
اس دوران امیدواران کی سکیورٹی اور کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے حوالے سے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے ہیں
