کورونا وائرس: کراچی میں سب سے زیادہ 18.76 فیصد مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مثبت کیسز کی شرح 7.2 ہو گئی۔ سب سے زیادہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 18.76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا وباء کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔ کورونا کیسز میں حیدر آباد دوسرے نمبر پر رہا، جہاں مثبت کیسز کی شرح 16.56 فیصد ہو گئی۔ پشاور تیسرے نمبر پر ہے، وہاں مثبت کیسز کی شرح 15.99 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 5.0 فیصد ہو گئی، بلوچستان میں مثبت کیسز کی شرح 4.9 فیصد، گلگت بلتستان میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد، اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 2.9 فیصد، کے پی میں مثبت کیسز کی شرح 11.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 3.2 فیصد، سندھ میں 5.0 فیصد، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 6.04 فیصد ہو گئی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 105 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 10 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 977 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 731 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 673، سندھ میں ایک لاکھ 98 ہزار 482، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 253، بلوچستان میں 17 ہزار 796، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 799، اسلام آباد میں 35 ہزار 203 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 771 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 61 لاکھ 36 ہزار 799 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 28 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 88 ہزار 598 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 510 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 105 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 10 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 452، سندھ میں 3 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 489، اسلام آباد میں 379، بلوچستان میں 176، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 193 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کورونا ویکسین کی پہلی خالی بوتل کے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ اعلان کر دیا گیا

Wed Dec 16 , 2020
دنیا بھر کو تبدیل کر کے دکھ دینے والے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی پہلی خوراک کی خالی بوتل اور سرنج سائنس میوزیم میں رکھی جائے گی۔ کورونا وائرس کی سب سے پہلی ویکسین کی پہلی خوراک 90 سالہ برطانوی خاتون مارگریٹ کینن کو دی گئی تھی، وہ اس […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930