لیگی قائد میاں نواز شریف 1679 کنال زرعی اراضی کے بھی مالک نکلے

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوا شریف ایک ہزار 679 کنال زرعی اراضی کے مالک جبکہ 4 ملوں میں کروڑوں روپے کے شیئرز ہولڈر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی زرعی اراضی شیخوپورہ سمیت لاہور میں واقع ہے۔ ان کے نام پر 2 زرعی ٹریکٹر اور 2 لگژری گاڑیاں بھی رجسٹرڈ ہیں۔ نواز شریف کے محمد بخش ٹیکسٹائل میں 4 لاکھ 67 ہزار سے زائد شیئرز ہیں۔

مزید برآں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف حدیبیہ پیپر ملز میں 3 لاکھ 43 ہزار،حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں 22 ہزار 213 شیئرز کے مالک ہیں، نیب کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے اتفاق ٹیکسٹائل مل میں 48 ہزار سے زائد شیئرز ہیں۔

خیال رہے کہ عدالت نے میاں نواز شریف کی پاکستان میں جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ عدالت پیش نہ ہونے پر نواز شریف کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی 5 جنوری کو غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کریں گے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کورونا وائرس: کراچی میں سب سے زیادہ 18.76 فیصد مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ

Wed Dec 16 , 2020
ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مثبت کیسز کی شرح 7.2 ہو گئی۔ سب سے زیادہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 18.76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا وباء کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔ کورونا کیسز میں […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930