پاکستان نیوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعزاز رینک دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے اوپنر نے والد کی خواہش پر 2007ءمیں پاکستان نیوی کو جوائن کیا تھا مگر اس کیساتھ ہی مواقع ملنے پر کرکٹ بھی کھیلتے رہے، 2013ءمیں انہوں نے ملازمت کو خیرباد کہتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے قومی ٹیم میں جگہ بنائی اور پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی 2017ءکے فائنل میں بھارت کے خلاف سنچری بنا کر دنیا کرکٹ میں اپنی پہچان بنائی۔
