عاطف امین ۔ نمائندہ
اسلام آباد کے سنگم پر واقع بحریہ ٹاون فیز 4 میں نائٹ پارٹی چل رہی تھی پارٹی میں تصادم کے دوران 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گر گئیں جس کے نتیجے میں 1 لڑکی دم توڑ گی اور دوسری شدید زخمی ہے۔ سیکورٹی گارڈ نے بھی فائرنگ کرکے 1 نوجوان کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق نائٹ پارٹی میں تصادم ہوا تھا، مبینہ طور پر 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گری جس سے ایک لڑکی موقع پر دم توڑ گی جبکہ دوسری لڑکی زخمی ہوئی۔
تصادم پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کی جس سے ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، اسلام آباد پولیس اور امدادی اداروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا۔





یہ نیوزعاطف امین نے ارسال کی ہے