عارف والا : مارکیٹ کمٹیی کی میزبانی میں اہم اجلاس ‎

عارف والا  : (    صابر علی ۔ نمائندہ ) مقامی میرج ہال میں شہر کے مسائل اور شکایات کے حوالے  مرکزی انجمن تاجران  معززین شہر  مقامی ایم پی اے اور صحافی برادری کی چوہدری ناصر حمید چئیرمین مارکیٹ کمٹیی کی میزبانی میں اہم اجلاس

عارف والا / اجلاس میں تمام یونینز کے صدور، سیکٹریز ، تمام بازاروں کے صدور اور شہر داروں نے مقامی ایم پی اے کو شہر کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور ان کے تدارک کے لیے اپنی مختلف تجاویز سے آگاہ کیا

عارف والا / تمام معززین شہر نے اپنی اپنی قیمتی رائے سے مقامی ایم پی اے  کو آگاہ کیا جس میں مین روڈز پہ ٹریفک کے مسائل ،اندرون بازاروں میں ٹریفک اور ناجائز تجاویزات ، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے مسائل ، شہر میں واٹر سپلائی میں گندے پانی کا آنا میونسپل کمٹیی کے مسائل اور عملہ کی کمی ،شہر کے مین بازاروں میں سیکورٹی کیمرے ،اور دیگر مسائل کے حوالے سے تجاویز دیں

عارف والا / جس پر مقامی ایم پی چوہدری نعیم ابراہیم  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں تمام ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی یقینی بنوا رہے ہیں اور میونسپل کمٹیی کو ماہانہ ملنے والی رقم کو بھی بہت جلد چار گنا بڑھوا رہے ہیں اور بہت جلد شہر میں سے واٹر سپلائی اور دیگر مسائل کو حل کیا جارہا ہے

عارف والا/ اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے نمائندگان ،غلہ منڈی کے تاجران ، صدر پی ایم اے ڈاکٹر سعید احمد شیخ ،تحصیل صدر تحریک انصاف رانا طارق محمود ،اور دیگر معززین شہر نے بھی شرکت کی اور اجلاس کو عارف والا شہر کے لیے خوش آئند قرار دیا

اجلاس کے اختتام پر ناصر حمید چوہدری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ناصر حمید چوہدری کی طرف سے تمام معزز مہمانوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا

یہ خبر صابر علی نے ارسال کی ہے
Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

راولپنڈی نجی پارٹی میں تصادم کے دوران 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گرگئیں : ایک ہلاک‎

Wed Dec 16 , 2020
عاطف امین ۔ نمائندہ      اسلام آباد کے سنگم پر واقع بحریہ ٹاون فیز 4 میں نائٹ پارٹی چل رہی تھی پارٹی میں تصادم کے دوران 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گر گئیں جس کے نتیجے میں 1 لڑکی دم توڑ گی اور دوسری شدید زخمی ہے۔ سیکورٹی گارڈ […]

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930