راجہ کامران منیر ۔ نمائندہ
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نےایس ایس جی کمانڈوز و لیویز فورس کی چوتھی ٹریننگ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی وزیر داخلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو جرائم سے پاک کرنے کا عہد کر رکھا ہے، جرائم کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تمام وسائل مہیاکر رہے ہیں فورسز عام آدمی کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے
ہم نے مایوسی کو افسوس کے بجائے محنت میں بدلنا ہے،قوم کے لیے اپنے جگر گوشے پیش کرنے والے جوان قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیویز فورس ایس ایس جی کمانڈوز کی چوتھی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوے کیا۔
وزیر داخلہ نے فورسز کے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور چاک و چوبند دستے نے وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کی اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، مجیر جنرل دلاور خان، سی او فاہیو لاہٹ کمانڈو, و,کرنل محمد سلطان محسود ، ڈی جی لیویز مجیب الرحمٰن ،سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں وزیر داخلہ نے امن کیلئے میدان عمل میں اترنے والوں لیویز اور ایس ایس جی کمانڈوز کے فارغ التحصیل جوانوں اور ان کے والدین کو مبارکباد، خراج تحسین





یہ نیوز راجہ کامران منیر نے ارسال کی ہے