بھارت میں کسانوں نے مودی کو آگے لگا لیا، کسان سارے ملک میں بھوک ہڑتال کر رہے ہیں، متعدد ریاستوں میں اہم شاہراہوں کو بھی بند کر دیا گیا۔ دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے بھی کاشتکاروں سے اظہار یکجہتی کے لئے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، دلی سے امرتسر آنے والی بارات کے باراتیوں نے بھی کسانوں کے حق میں اور مودی کے خلاف پوسٹر اور پلے اٹھا لیے۔ دلہے کا کہنا تھا وہ بھی کسان فیملی سے ہیں اور اس مظاہرے کا ساتھ دینا فرض سمجھتے ہیں۔برمنگھم میں ہزاروں افراد نے بھارتی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ کیا، مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے، خالصتان کے جھنڈے بھی لہرائے۔ واشنگٹن میں بھی سکھ کمیونٹی نے احتجاج کیا۔ مظاہرین سینکڑوں گاڑیوں میں ریلی کی صورت میں بھارتی سفارتخانے کے باہر پہنچے اور مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری انسانی حقوق کا احترام کروانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

المی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹرتک اضافے کا خدشہ ہے۔

 

یکم دسمبر سے اب تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک بڑھ چکی ہیں، ریفائنری ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق اس طرح عالمی منڈی کے لحاظ سے اب تک پٹرول 6 روپے 88 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ 5 روپے 24 پیسے تک مہنگا ہوچکا ہے۔

 

ماہرین کے مطابق حکومت عوام کو ریلف دینے کے خاطر پٹرولیم لیوی میں کمی کرکے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے تک کا اضافہ کرسکتی ہے۔

 

حکومت پٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں رد بدل کا اعلان 15 دسمبر کو کرے گی جبکہ اس فیصلے کا اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔

 

 

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سعودی عرب: آئل ٹینکر پر حملے کے بعد دھماکا

Mon Dec 14 , 2020
سعودی عر ب کے ساحلی شہر جدہ میں ایک ٹینکر پر حملہ کیا گیا ہے۔ حملے سے دھماکا ہوا اور آگ بڑھک اٹھی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جدہ کے ساحل پر موجود آئل ٹینکر پر حملے سے تیل نکلنا شروع ہو گیا اور جہاز کے کچھ حصوں کو نقصان […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930