پی ڈی ایم جلسے کیخلاف 2 مقدمات درج، توڑ پھوڑ، کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل

لاہور پولیس نے گریٹر اقبال پارک میں پی ڈی ایم جلسے کے خلاف دو مقدمات درج کر لیے جن میں سنگین نتائج کی دھمکیاں، توڑ پھوڑ، کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔

لاہور کے تھانہ لاری اڈا میں درج کیے گئے مقدمات پی ایچ اے سکیورٹی انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیے گئے، پہلا مقدمہ گیارہ دسمبر کو سکیورٹی سپروائزرمحمد یوسف کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ دوسرا مقدمہ 12 دسمبر کو ذیشان حیدر نقوی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ دونوں مقدمات میں پارک کے تالے توڑنے اور زبردستی داخل ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

 

 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 20 سے 25 افراد لوگ آئے جنہوں نے 5 نمبر گیٹ کو ہتھوڑے اور اینٹوں کی ضرب مار کر توڑ دیا، سکیورٹی گارڈ کو دھکے مارتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں جبکہ دوسرے مقدمہ کی ایف آئی آر کے مطابق چند کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے زبردستی گاڑیوں کو بمعہ سامان پارک کے اندر داخل کیا گیا۔

 

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس ایک اور لیڈی ڈاکٹر کی جان لے گیا

Mon Dec 14 , 2020
خیبر پختونخوا میں کورونا ایک اورلیڈی ڈاکٹر کی جان لے گیا، مہلک وائرس سے مرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد اکتیس ہوگئی۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر الماس بیگم آفریدی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد پشاورکے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں، طبعیت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930