اسلام آباد : یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے عالمی حقوق کا دن منایا گیا‎

اسلام آباد : یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے  عالمی حقوق منایا گیا

رانا شہزاد جمیل ۔ نمائندہ

اسلام آباد :  یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے عالمی حقوق کے عالمی دن پر شہباز نار چیئرمین UHRO نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک افغانستان میں آسٹریلوی افواج کی جانب سے نہتے اور بیگناہ افغان مرد و خواتین اور بچوں کو بہیمانہ انداز میں قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں

  اور نسل کشی کی سوچی سمجھی سازش کے خلاف عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا  واقعہ کے پس منظر کے مطابق بین  الاقوامی ذرائع ابلاغ میں آنے والی حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے

کہ افغانستان میں جاری جنگ کے دوران وہاں آسٹریلوی  افواج   39 افغان شہریوں کے سفاکانہ قتل میں ملوث رہی ہے

آسٹریلوی فوج کے ذمہ دار مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے عالمی طاقتوں سے اپیل ہے کہ کشمیر میں ہونے والے ظلم اور انڈیا میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے۔

اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں مظاہرین نے آسٹریلوی افواج کے اس سفاکانہ اقدام کے خلاف نعرے بازی کی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اقوام متحدہ مسلم ممالک کی تنظیموں سمیت متعلقہ بین الاقوامی فورمز کو سفاکانہ اور دل دہلا دینے والے واقعہ کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بڑا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں مقررین کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان جیسے ممالک میں عالمی طاقتوں کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی اور ظلم و ستم کا سلسلہ روکا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور ممالک کی جانب سے ایسا سفاکانہ کردار اور اس پر عالمی قوتوں کی خاموشی تمام دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے اگر آسٹریلوی فوج کے ذمہ دار مجرم عناصر کے خلاف سخت کاروائی نہیں ہوئی تو غریب ممالک میں ایسے مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔پاکستان میں انسانی حقوق کی آگاہی زیادہ سے زیادہ کرنے کی ضرورت ہے اور یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتی رہے گی۔انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان میں بھی زیادہ سے زیادہ قوانین بنانے کی ضرورت ہے تاکہ آج جو سرعام ریپ ہو رہے ہیں

نا انصافی جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف سخت سے سخت سزا  اور انصاف کو آسان اور سستا کیا جائے مظاہرین نے آسٹریلوی ا فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔ نیشنل پریس کلب کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور جڑواں شہروں کی صحافتی برادری نے شرکت کرکے قابض غیرملکی افواج کی جانب سے افغان قوم کی نسل کشی کی سوچی سمجھی سازشوں کیخلاف عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا اورمظاہرین نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس ظلم اور بربریت کیخلاف اپنی آواز بلند کرے۔

https://youtu.be/S_6fle1uKBQ

یہ نیوز ( رانا شہزاد جمیل ۔ نمائندہ ) نے ارسال کی ہے

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مانگا منڈی : سیوریج سسٹم ناکارہ اور صفائی کے ناقص انتظامات‎

Mon Dec 14 , 2020
ذیشان لیاقت ۔ نمائندہ خصوصی مانگا منڈی  میں سیوریج سسٹم ناکارہ اور صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں واسا اور لاہور ویسٹ منیجمنٹ کی غفلت سے مانگا منڈی میں سیوریج […]

You May Like

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031