ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز . راجہ کامران منیر
گذشتہ روز PTI تحصیل کلر سیداں کی تنظیمی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
جس کی صدارت تحصیل صدر آصف محمود کیانی نے کی ۔
اس میٹنگ میں تحصیل کلر سیداں کی مانیٹرنگ اینڈ ایولیشن ٹیم کے تحصیل کوارڈینیٹر راجہ اظہر پاکستانی ۔ڈپٹی کوارڈینیٹر شاہد ضیاہ عاصم مختار مغل اور چوہدری ظہور احمد نے شرکت کی ۔
اجلاس کی کاروائی حمد و ثناء سے شروع ھوئی ۔اس کے بعد باقاعدہ کاروا،ئی کا آغاز ھوا اور تحصیل کلر سیداں میں عوام کو درپیش مسائل زیر بحث آئے ۔
مختلف ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے ان کی کارکردگی ۔اور عوام کو درپیش مسائل بلخصوص صحت کے حوالے سے ۔۔محکمہ تعلیم سے متعلق مسائل ۔۔اور تحصیل کے سکولز میں جو مسائل یا جن چیزوں کی اشد ضرورت ھے
ان کے متعلق تفصیلی گفتگو ھوئی ۔اور ترقیاتی حوالے سے تحصیل کلر سیداں کی تمام یوسیز میں ترقیاتی کاموں کو پایا تکمیل تک پہنچانے اور عوام کو دیگر سہولیات محکمہ جات کی کارکردگی کو تسلی بخش بنانے کے متعلق اور تنظیم کو ترقیاتی حوالے سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے پر زور دیا گیا ۔
تحصیل صدر آصف کیانی صاحب نے اور مانیٹرنگ ٹیم نے اس بات پر زور دیا کہ جلد سے جلد ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو ھر محکمہ سے متعلق عوامی شکایات پر نوٹس لیں اور عوام کو ریلف دے سکیں ۔۔
اجلاس ایک سے زاید گھنٹہ جاری رہا ۔اس ضمن میں تمام عہداداران کو عوام کے مسائل کے حل کے لیے اور ترقیاتی کاموں کے حوالے اپنی اپنی کارکردگی مذید بھتر بنانے پر زور دیا گیا تا کہ وزیراعظم عمران خان کے مشن کے مطابق عوام کو ریلف دیا جا سکے ۔
یہ خبر ( ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز راجہ کامران منیر ای این این ٹی وی چینل پاکستان ) نے ارسال کی ہے

