روپورٹ:امان اللہ . نمائندہ
(ویلڈن پولیس لیہ) ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس کی پریس کانفرنس
لیہ کے تھانہ کوٹ سلطان کی حدود میں ایک ماہ قبل کار ڈکیتی اور ڈرائیور کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار۔
لیہ تھانہ کوٹ سلطان کی حدودسے گزشتہ ماہ ڈکیتی کی واردات ہوئی جسمیں ملزمان نے شادی پر جانے کے لئے ٹیکسی سٹینڈ سے کار کرایہ پر لی
اور سنسان جگہ پر جا کر جمیل نامی ڈرائیور کو قتل کر کے 162 ٹی ڈی اے میں پھینک کر کار لے کر فرار ہو گئے تھے ۔
ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان عمر عثمان اور افضال کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لیہ ملزمان سے ڈکیتی شدہ کار ، واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کیا گیا ہے آخر میں ایس ایچ او کلیم اللہ گاڈی سمیت تمام تفتیشی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا
زرائع کے مطابق ملزم عمر عثمان نے خفیہ طور پر دوسری شادی کی ہوئی ہے دوسری بیوی کے اخراجات پورے کرنے کے لئے واردات کی۔




روپورٹ:امان اللہ . نمائندہ