دادو: ایس ایس پی دادو اعجاز احمد شیخ صاحب کا میہڑ کا دورہ، سب ڈویژن کے تمام افسران کے ساتھ میٹنگ‎

ڈسٹرکٹ پولیس دادو
( سید سفیر حسین شاہ ۔ نمائندہ )
دادو: ایس ایس پی دادو اعجاز احمد شیخ صاحب کا میہڑ کا دورہ، سب ڈویژن کے تمام افسران کے ساتھ میٹنگ۔
امروز ایس ایس پی دادو اعجاز احمد شیخ صاحب نے میہڑ کا وزٹ کیا،
 انہوں نے ایس ڈی پی او آفس میہڑ میں ڈی ایس پی کے این شاہ ایٹ میہڑ سمیت سب ڈویژن میہڑ کے تمام ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج کے ساتھ میٹنگ کی۔
ایس ایس پی دادو اعجاز احمد شیخ صاحب نے تحصیل میہڑ میں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، میہڑ سب ڈویژن میں سنگین جرائم کے مقدمات اور دیگر امور کے حوالے سے ایس ایچ اوز سے تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو امن وامان بحال رکھنے کیلئے کڑے اقدامات کرنے اور زیر التوا معاملات ترجیحی بنیادوں پر جلد حل کرنے کے احکامات دیے اور مزید کہا کہ ضلعے میں پرامن فضا برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے اس ضمن میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہو گی۔
ایس ایس پی صاحب نے میہڑ تھانے پر آئے ہوئے سائلین سے بھی ملاقات کی اور قانون کے مطابق ان کے مسائل حل کرنے کیلئے ایس ایچ او کو بروقت ہدایات جاری کیں۔
بعد ازاں جناب ایس ایس پی صاحب نے ڈی آئی بی انچارج ودیگر افسران کے ہمراہ ضلعے کی زیرو پوائنٹ پر قائم چیک پوسٹ “دھامراہ واہ” کا بھی دورہ کیا وہاں موجود سیکیورٹی اسٹاف سمیت دیگر معاملات کا معائنہ کرکے حسبِ ضرورت ہدایات جاری کیں۔
شعبہ اطلاعات/تعلقاتِ عامہ
دادو پولیس۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس کی پریس کانفرنس‎

Sun Dec 13 , 2020
روپورٹ:امان اللہ . نمائندہ (ویلڈن پولیس لیہ) ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس کی پریس کانفرنس لیہ کے تھانہ کوٹ سلطان کی حدود میں ایک ماہ قبل کار ڈکیتی اور ڈرائیور کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار۔ لیہ تھانہ کوٹ سلطان کی حدودسے گزشتہ ماہ ڈکیتی […]

You May Like

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031