پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تصدیق کردی

اکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے فروری 2021ء میں آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

جمعہ کو ٹینس چیمپئن شپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے فٹنس مسائل سے چھٹکارا پا لیا ہے، اب تیزی سے روبصحت ہو رہا ہوں، چہل قدمی شروع کر دی ہے، جلد ٹریننگ کا بھی آغاز کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ دسمبر کے آخری ہفتے میں شیڈول سرینا اوپن ٹینس میں حصہ لوں۔ فروری میں شیڈول آسٹریلین اوپن سے سال 2021ء کا سفر شروع کروں گا۔

ٹینس سٹار اعصام الحق کا کہنا تھا کہ مارچ 2021ء میں پاکستان کی طرف سے جاپان کے خلاف ڈیوس کپ میں ملک کو کامیابی دلانا میرا ہدف ہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان میں 1990 سے 2020 تک 138 صحافی قتل کیے گئے، رپورٹ

Sat Dec 12 , 2020
اسلام آباد: سال 2020 قریب آتے ہی انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جی) نے ‘عالمی صحافت پر وائٹ پیپر’ میں پاکستان اور ہندوستان سمیت پانچ ممالک کو ‘دنیا میں عملی صحافت کے لیے خطرناک ترین ممالک’ کے طور پر درج کیا۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ پیپر میں 1990-2020 کے […]

You May Like

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031