ریلوے انتظامیہ نے عوام کی ریلوے کاکراچی سٹی براستہ حیدرآباد میرپورخاص کے درمیان چلنے والی مہران ایکسپریس کو 14 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ
( کاشف علی ڈپٹی بیرو چیف ای.این.این.نیوز کراچی)
سہولت کے پیش نظر کراچی سٹی براستہ حیدرآباد میرپورخاص کے درمیان چلنے والی مہران ایکسپریس149 اپ 150ڈاؤن کو 14 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 149 اپ مہران ایکسپریس کراچی سٹی سے سہ پہر 3بج کر 55 منٹ پر روانہ ہوکر کراچی کینٹ، ڈ رگ روڈ ،لانڈھی، جنگ شاہی ، کوٹری، حیدرآباد،ٹنڈو جام، ٹنڈواللہ یارپر سٹاپ کر تی ہوئی رات 8 بجکر 30 منٹ پرمیرپور خاص پہنچے گی۔
جبکہ 150 ڈاؤن مہران ایکسپریس صبح 5 بجے میر پور خاص سے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی دن 9بج کر 25منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔اس کے علا وہ جنڈ اور اٹک سٹی کے درمیان چلنے والی 203اپ 204 ڈاؤن جنڈ پسنجر ٹرین کے اوقات کار میں تبد یلی کا فیصلہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق 203اپ جنڈ پسنجرٹرین جنڈ ریلوے ا سٹیشن سے دوپہر1بجے رونہ ہو کہ لنگر، چورا شریف،نمل،ڈومل،بسال، سلمان آباد ،جھلار،کانجور پر سٹاپ کرتی ہوئی سہ پہر 2بج کر 40منٹ پر اٹک سٹی پہنچے گی۔اسی طرح 204ڈاؤن جنڈپسنجر ٹرین اٹک سٹی ریلوے اسٹیشن سے دن 11بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی دن 12بج کر 40منٹ پر جنڈ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ اس فیصلے پر فوری عمل ہو گا۔