ترک ڈرامے ”ارطغرل غازی “میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان بھی لاہور کے دیوانے ہو گئے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے لاہور کی شا ن بیان کرنے کے لیے مشہور زمانہ جملہ ’لاہور ،لاہور اے ‘بھی بولا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا دوسراگھر ہے، یہاں آکر خوشی ہوئی،لاہور کے کھانے بہت لذیذ تھے لیکن ان میں مرچیں تھوڑ ی زیادہ تھیں ۔
ترک اداکار کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان میں اچھے برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کے لوگ میرے کردار کے باعث مجھ سے محبت کرتے ہیں، میں پاکستانیوں کی محبت اور نیک خواہشات پر ان کا مشکورہوں۔انگین التان نے مزید کہا کہ پاکستانی کے قدرتی حسن سے بہت متاثر ہوں اور تاریخی یادگاروں کو بھی دیکھنا چاہوں گا۔
@eadksk
In his first visit #Pakistan #Lahore #Artughral #ارطغرل_اردو pic.twitter.com/fse2m72tVR— Adrees Malik (@mAdreesMalik) December 11, 2020