کراچی (کاشف علی ڈپٹی بیرو چیف ای- این این ۔ نیوز دسمبر2020ء)
آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کسی ملازم کو فارغ نہیں ہونے دے گی، حافظ مشتاق کوریجو
آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کسی ملازم کو فارغ نہیں ہونے دے گی، حافظ مشتاق کوریجو
صوبہ بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری، تنخواہوں میں تاخیر کا سلسلہ شروع ہونے پر ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے
آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو، صدر سید ذوالفقار شاہ، جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت، ڈپٹی جنرل سیکریتری علی مردان شیخ ، قلندر بخش شاہانی، جوائنٹ سیکریٹریز عبدالہادی مرکیانی، شاہد پٹھان نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ کسی بھول میں نہ رہے۔
جو ملازم کام کررہے ہیں نہ تو وہ جعلی بھرتی ہیں اور نہ ہی گھوسٹ ملازم ہیں۔ وہ شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کا حصہ ہیں اور مستقل اسامیوں پر کام کررہے ہیں انہیں فارغ نہیں ہونے دیں گے۔ اسکروٹنی پروفارما حکومت سندھ کو بدنام کرنے کی سازش ہے حقیقت میں صرف ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے انفارمیشن طلب کی گئی تھی جسے اسکروٹنی کا نام دے کر ملازمین میں بے چینی پھیلادی گئی ہے۔
جس کی وجہ سے صوبے بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سن، دادو، جام شورو، گھوٹکی، لاڑکانہ، سکھر، جوہی، مانجھند سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں بھرپور احتجاج کیا گیا۔ اب ریونیو افسران کی تقرری کے باعث صوبے بھر میں تنخواہیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔ کراچی میں کے ایم سی، ڈی ایم سی ویسٹ، ڈی ایم سی سینٹرل، ڈی ایم سی ملیر میں ڈپٹی کمشنرز کے چارج سنبھالنے پر تنخواہیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔ ڈی ایم سی کیماڑی کو تاحال فنکشنل نہ ہونے سے ملازمین پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ سے تنخواہیں روکنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
