بارش کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لئیے ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس عمران احمد کے مطابق ملتان موٹروے پر ننکانہ صاحب، جڑانوالہ اور شرق پور میں دھند ہے۔ قومی شاہرات پر ان ایریاز میں حد نگاہ 200 سے300 میٹر تک ہے۔ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔
روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں،
تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ۔شہری موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔