کراچی،شاہ لطیف ٹاون سے وائٹ کار گینگ کا کارندہ گرفتار

( کاشف علی ۔ ڈپٹی بیرو چیف کراچی ای. این.این نیوز )

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر چھاپا مار کر وائٹ کار گینگ کے کارندیکو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق انتہائی مطلوب وائٹ کار گینگ کے کارندے کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے خلاف سی ٹی ڈی سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم پولیس پر فائرنگ، قتل، اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم صادق بینک سے رقم لے کر نکلنے والوں کو لوٹتا تھا۔

ایس ایس پی ملیر نے مزید بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھی پہلے بھی گر فتار ہوچکے ہیں، گرفتار ملزم شہر میں منشیات کی سپلائی میں بھی ملوث تھا۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 5 کلو سے زائد منشیات اور موبائل فون برآمد ہوا ہے

یہ خبر کاشف علی ۔ ڈپٹی بیرو چیف ای.این.این نے ارسال کی

Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اوکاڑہ اسمبلی کی رکنیت

Thu Dec 10 , 2020
عبدالستار ۔ نمائندہ ای این این اوکاڑہ اسمبلی کی رکنیت پارٹی کی امانت ہے قیادت کے فیصلے کے مطابق اسمبلی کی رکنیت سےمستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ میرے لئے سیٹ سے زیادہ پارٹی قیادت کا فیصلہ اہم ہے۔ پی پی 190 اوکاڑہ سے منتخب ایم پی اے و ضلعی […]

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930