بھارتی فلمی ستارے نیتو سنگھ اور ورون دھون کورونا وائرس میں مبتلا

بھارتی ہدایتکار راج مہتہ کی فلم ‘جگ جگ جیو’ کی شوٹنگ میں شریک بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور آنجہانی رشی کپور کی بیوہ نیتو سنگھ کپور اور اداکارورون دھون کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اس فلم میں انیل کپور اور کیارا ایڈوانی بھی کام کر رہے ہیں تاہم ان دونوں کا ٹیسٹ منفی آیا ہے

فلم کی شوٹنگ اب ان اداکاروں کی صحت یابی تک ملتوی کر دی گئی ہے، دونوں کے صحت یاب ہونے پر فلم کی شوٹنگ کے لئے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا جائیگا۔

فلم کی پروڈکشن گزشتہ ماہ سے جاری تھی اور دیوالی پر انیل کپور نے ساتھی فنکاروں اور اپنی اہلیہ سونیتا کپور کے ساتھ دو تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

مووی میں یو ٹیوبر پراجاکتا کولہی بھی کام کر رہی ہیں جو کہ ان کی پہلی بالی ووڈ فلم ہوگی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

قومی ڈائیلاگ۔۔۔وقت کی ضرورت

Tue Dec 8 , 2020
ملک عزیز اس وقت شدید سیاسی کشمکش کا شکار ہے۔ کرونا کے باعث حالات جس قدر اتحاد و یگانگت کے متقاضی تھے اتنا ہی ہمارے ہاں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ اپوزیشن ہو یا حکومت دونوں جانب سے کوئی بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔ ایک طرف […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930