کوئٹہ: سبزیوں کی قیمتوں کے ساتھ ہی گوشت، دالیں، چینی اور آٹے سمیت اشیا بھی مہنگی

کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتوں کے ساتھ ہی گوشت، دالیں، چینی اور آٹے سمیت اشیا مہنگی ہونے پر شہریوں کے ہوش اڑ گئے۔ 80 روپے کلو بکنے والا ٹماٹر اب 140 کے ریٹ پر فروخت ہونے لگا ہے، قیمتوں میں اضافے نے عوامی مشکلات بڑھا دیں۔

کوئٹہ میں عوام کے لئے مہنگائی کا طوفان تھمے کا نام ہی نہیں لے رہا، کبھی سبزیاں مہنگی تو کبھی انڈے، کبھی چینی کا بحران تو کبھی مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ اب تو گوشت اور پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ ٹماٹر 80 روپے سے بڑھ کر 140 روپے کلو، لہسن 100 روپے اضافے کے ساتھ 650 سو روپے جبکہ ادرک 250 سے بڑھ کر 300 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔

دیگر روزمرہ استعمال کی سبزیوں سمیت گوشت اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔ مہنگائی سے جہاں والدین مشکلات کا شکار ہیں وہیں بچے بھی پھل فروٹ نہ ملنے پر حکمرانوں سے گلہ کرتے نظر آتے ہیں۔

سبزیاں ہی نہیں بکرے کا گوشت سرکاری نرخ نامے کے مطابق 950 روپے مقرر ہونے کے باوجود بھی شہری 1150 سو سے 1300 سو تک خرید نے پر مجبور ہیں۔

شہریوں کا ہر بار کی طرح اس بار بھی یہی مطالبہ ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے سبزی منڈی اور دیگرعلاقوں میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فیصل آباد: فارمیسی میں ڈاکوؤں نے مالک کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا

Tue Dec 8 , 2020
فیصل آباد میں گلفشاں روڈ پر میڈیکل فارمیسی میں ڈاکوؤں نے مالک کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ جھنگ بازار کی چوکی گلفشاں سے چند فرلانگ کے فاصلے پر گلفشاں روڈ پر میڈیکل فارمیسی میں مسلح ڈاکو گھسے اور لوٹ مار شروع […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930