وینزویلاکے پارلیمانی الیکشن فراڈ:امریکا، نہیں شفاف ہیں: روس

وینزویلا کے پارلیمانی انتخابات کے بارے میں امریکا اور روس آمنے سامنے آ گئے، امریکہ نے حالیہ انتخابات کو فراڈ اور روس نے شفاف قراردیاہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روس سپر پاور کہلانے والے امریکہ کو مختلف عالمی تنازعات میں ٹکر دینے لگا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے وینزویلا کے انتخابات کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر مادورو کے اتحادیوں نے دھاندلی کی ۔

دوسری جانب روس نے وینزویلا کے پارلیمانی انتخابات کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں حکو متی اتحاد اور اپوزیشن کی جماعتوں کو ووٹرز کے سامنے اپنا اپنا ایجنڈا رکھنے کا پورا موقع ملا۔

مادورو کی متحدہ سوشلسٹ پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے قومی اسمبلی میں 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ وینزویلا روس کا اتحادی ملک ہے جس کے سبب صدر ٹرمپ جنوبی امریکی ملک میں فوجی مداخلت کی دھمکی دیتے رہے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا رانا منیر کے نواسے کو تحویل میں لینے کافیصلہ

Tue Dec 8 , 2020
چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کمسن عمر ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم رانا منیر کے نواسے کو تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے،بیورو نے ایڈیشنل سیشن جج کو درخواست دیدی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ بچے کو دوسروں […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930