کہروڑپکا : ( ملک آصف . بیورو چیف ) کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر کی خدمت کچہری میں گفتگو۔
نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا محمد نعیم بشیر نے دسمبر کی ریوینیو خدمت کچہری میں محکمہ مال سے متعلق شکایات سنیں اور موقع پر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ برانچ کے افسران کو احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریوینیو خدمت کچہری وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا ایک مثبت آئیڈیا ہے۔ اس سے نی صرف شہریوں کے سائلین سے براہِ راست ملاقات میں انکی مشکلات کی حقیقت کا ادراک ہوتا ہے بلکہ شہریوں کے مسائل سمجنے اور انکے حل میں بھی آسانی ہوتی ہے۔
