جہلم .دانش اقبال . نمائندہ
محکمہ فاریسٹ کے ملازمین نے ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرکاری جنگل سے کاٹی گئی 150 من لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
پنڈدادنخان کے قصبہ جلالپورشریف اور وگھ Wagh بیٹ پر تعینات محکمہ فاریسٹ کے بلاک افسر بابر نذیر نے فاریسٹ گارڈ ساجد علی،فاریسٹ گارڈ عظیم شہزاد اور فاریسٹ گارڈ یاسر صدیق کے ہمراہ ٹمبر مافیا کے خلاف کامیاب کاروائی کرتےہوئے 150 من لکڑی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لے کر لکڑی چوری میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزمان اویس،آصف سکنائے کھلاڑیاں اور طاہر محمود،عدالت خان سکنائے بیرفقیراں کے خلاف تھانہ جلالپورشریف میں چوری کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ھے
یہ خبر دانش اقبال . نمائندہ نے ارسال کی ہے