سینکڑوں نئی بھرتیاں، کروڑوں روپے مختص، بے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری آگئی

خیبرپختونخوا حکومت نے 1900 نئے لیکچررز بھرتی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، نئے اساتذہ بھرتی کرنے کے لیے 50کروڑ روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے، تعلیمی اداروں میں قابل ٹیچرز کی بھرتی کے علاوہ صوبے میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے پر بھی کام کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعظم وژن کے تحت انسانوں پر سرمایہ کاری کا خواب پورا کریں گے، مجموعی طورپر1900نئے لیکچررز بھرتی کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کالجز لیول پر نئے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے، بی ایس لیول کے لیے لیکچررز گریڈ 17 میں بھرتی ہوں گے، اساتذہ کی بھرتی کیے لیے 50کروڑ روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔

آذر بائیجان نے جنگ میں فوج کے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کردیں
ترجمان کا کہنا تھا کہ لیکچررز بھرتی کے لیے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے، اور صوبے کی ترقی کے لیے دیگر اہم اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

" صرف باتیں نہیں، عملی کام " تحریک انصاف کے ایم این اے نے فوجی افسران کے بوٹ پالش کرنے کیلئے خصوصی مشین لگا دی

Fri Dec 4 , 2020
سیاستدانوں پر فوجیوں کے بوٹ پالش کرنے کے الزامات لگتے رہتے ہیں لیکن اب کی بار واقعی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عالمگیر خان کی تنظیم فکس اٹ کی طرف سے کراچی کے ایئرمین گلف کلب میں افسران کے بوٹ پالش کرنے کے لیے مشین نصب کردی گئی اور تنظیم […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930